Thursday, March 28, 2024

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ
November 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عوام پر بجلی کا بم گرا دیا گیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہو گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے بجلی صارفین پر آئندہ ماہ 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہو گا۔ کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 66 پیسے اور ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔