Friday, April 19, 2024

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری ‏

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری ‏
April 4, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) گیس اور پٹرول کے بعد عوام کو مہنگائی کا ایک اور زور دار جھٹکا ، نیپرا نے بجلی  کی فی یونٹ قیمت میں 81پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی  کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،  نرخ بڑھنے سے صارفین پر5 ارب 20 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

 دوسری طرف ایل این جی بھی مہنگی ہو گئی۔ اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سوئی ناردرن کیلئے نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ سوئی سدرن کیلئے قیمت 10.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2019 کے لیے ہو گا۔