Monday, September 16, 2024

بجلی کی طلب میں اضافہ‘ پیپکو کا دکانیں شام کے اوقات میں جلد بند کرانے پر غور

بجلی کی طلب میں اضافہ‘ پیپکو کا دکانیں شام کے اوقات میں جلد بند کرانے پر غور
April 7, 2016
لاہور (92نیوز) گرمی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ پیپکو نے بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر دکانیں رات کو جلد بند کرانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی شدت میں جیسے جیسے اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جائے گی جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ صارفین کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور ہو رہا ہے جس میں سے سرفہرست مارکیٹیں جلد بند کرانے کی تجویز ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق اس تجویز پر عمل درآمد سے قبل تاجروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔