Sunday, September 8, 2024

بجلی کی تقسیم کا رکمپنیوں نے صارفین سے 24ارب93کروڑ روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں : خواجہ آصف

بجلی کی تقسیم کا رکمپنیوں نے صارفین سے 24ارب93کروڑ روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں : خواجہ آصف
January 13, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 24 ارب 93 کروڑ روپے وصول کرنے ہیں اور صوبائی حکومتیں بھی 33 ارب 15 کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ تمام تقسیم کار کمپنیوں نے نجی صارفین سے 24ارب93کروڑ روپے وصول کرنے ہیں، وفاقی حکومت 56ارب36کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، صوبائی حکومتوں نے 33ارب 15کروڑ روپے ادا کرنے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوان کو بتایا کہ حج 2015میں بےقاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، رپورٹ میں بےقاعدگیاں ثابت ہوئیں تو کارروائی کریں گے،سانحہ منٰی کے صرف 40فیصد شہداء پاکستانیوں کے ورثاء کو امداد دی جا سکتی ہے۔ سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سانحہ میں شہید ہونے والے 82میں سے30کے ورثاء کو 5لاکھ روپے فی کس دیے گئے ہیں،دیگر شہداء کے ورثاء سے رابطہ کر رہے ہیں وقفہ سوالات کے دوران وزیر قومی صحت نے ڈینگی اور کانگو وائرس سے تین سال میں ہونے والی اموات اور کیسز کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی کے 32ہزار600کیسز میں 129افراد کی اموات ہوئیں،کانگو وائرس کے 206کیسز میں 54افراد جاں بحق ہوئے، وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی کے ڈیفا لٹرز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں ۔