Friday, April 26, 2024

بجلی کی تقسیم اور پاور سیکٹر سے وابستہ کمپنیاں پی ایس او کی 230ارب روپے کی نادہندہ، توانائی بحران سنگین ہونے کے خطرات سر اٹھانے لگے

بجلی کی تقسیم اور پاور سیکٹر سے وابستہ کمپنیاں پی ایس او کی 230ارب روپے کی نادہندہ، توانائی بحران سنگین ہونے کے خطرات سر اٹھانے لگے
May 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پی ایس او کے پاور سیکٹر اور دیگر اداروں پر واجبات 230 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے جس کے باعث ملک میں توانائی بحران سنگین ہونے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ واپڈا اور پیپکو پر پی ایس او کے 128 ارب روپے کے واجبات ہیں، حبکو پر 54 ارب روپے، کیپکو پر 18 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ پی ایس او نے حکومت سے فوری طور پر 10 ارب روپے ادا کرنے کی درخواست کردی۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق پاور سیکٹرز کو فرنس آئل کی مسلسل سپلائی جاری ہے مگر اس کی مد میں کوئی بڑی ادائیگی نہیں کی جا رہی جس کے سبب20 روز میں پی ایس او کے پاور سیکٹر پر واجبات میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب پی ایس اونے انٹرنیشنل اور مقامی ریفائنریز کو 40 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ پی ایس او کو فوری طور پر بڑی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔