Tuesday, April 23, 2024

بجلی کی تار گرنے سے گدھا ہلاک، مقدمہ درج ہونے پر عابد شیر علی گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے

بجلی کی تار گرنے سے گدھا ہلاک، مقدمہ درج ہونے پر عابد شیر علی گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے
June 9, 2015
حیدرآباد (92نیوز) حیدرآباد میں بجلی کی تار گرنے سے گدھا ہلاک ہو گیا جس بھٹائی نگر تھانے نے حیسکو کے 2 افسران سمیت 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقدمہ فرائض میں غفلت برتنے کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کو جب اس واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس پر شدید احتجاج کیا اور بھٹائی نگر تھانے کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا۔ بعدازاں وزیر مملکت عابد شیر علی گرفتاری دینے کےلئے بھٹائی نگر تھانے پہنچ گئے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بتایا کہ پولیس نے ہمارے افسروں کے خلاف گدھا مرنے کا مقدمہ درج کیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد ایف آئی آر ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک صوبائی وزیر کی ایما پر ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔