Thursday, April 25, 2024

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائیگا : میاں محمود الرشید

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائیگا : میاں محمود الرشید
June 21, 2015
لاہور(92نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا جائے گا اورعلامتی دھرنا بھی دیا جائے گا۔ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مذمتی قرار داد بھی جمع کروائی جائے گی۔