Sunday, September 8, 2024

بجلی کا شارٹ فال 3627میگا واٹ ہو گیا

بجلی کا شارٹ فال 3627میگا واٹ ہو گیا
July 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ملک بھر میں اعلان کردہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بجلی کی پیداوار 15019 میگا واٹ جبکہ طلب 18646 میگا واٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 3627 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شہری علاقوں میں چھ جبکہ دیہات میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے تاہم کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ بھی بجلی بند کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بجلی چوری والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔