Sunday, September 8, 2024

بجلی کا بریک ڈاؤن 220کے وی اے ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے سے ہوا  : خواجہ آصف

بجلی کا بریک ڈاؤن 220کے وی اے ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے سے ہوا  : خواجہ آصف
January 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن 220 کے وی اے ٹرانمشین لائن ٹوٹنے کے باعث ہوا۔  سسٹم کو بچانے کے لیے ملک کا ایک حصے میں بجلی معطل کرنا پڑی۔ تفصیلات کےمطابق بجلی کے بریک ڈاؤن پر تحریری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن 220 کے وی اے ٹرانمشین لائن ٹوٹنے کے باعث ہوا۔مظفر گڑھ ملتان ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی۔ سسٹم کو بچانے کے لیے ملک کا ایک حصے میں بجلی معطل کرنا پڑی۔وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں چار گھنٹے میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ایسے واقعات میں بحالی کے لیے لمبے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سسٹم فوری حفاطتی نظام عمل میں آنے کی وجہ سے بچ گیا خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ این پی سی سی کے انجئینرز اور حکام کی قابلیت قابل ستائش ہے۔