Thursday, April 25, 2024

بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
July 3, 2021

لاہور (92 نیوز) شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ، ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔ پانی کی کمی کے باعث تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 8 یونٹ بند ہوگئے۔

ادھر پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں تک بجلی غائب رہنا معمول بن گیا۔ نواحی علاقوں میں 16 سے 20 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بچے، بزرگ اور خواتین گرمی سے نڈھال ہوگئے، بیشتر علاقوں میں پینے کا پانی بھی ناپید ہوگیا۔