Thursday, April 25, 2024

بجلی چوری کی مد میں قومی خزانے کو ایک سال میں 78 ارب کا نقصان

بجلی چوری کی مد میں قومی خزانے کو ایک سال میں 78 ارب کا نقصان
November 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور چیئرمین انرجی ٹاسک فورس ندیم بابر کے بجلی چوری روکنے کے اقدامات کا پول کھل گیا۔ 92 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق ایک سال میں وزارت توانائی کی ناقص کارکردگی کے باعث قومی خزانے کو 78 ارب کا نقصان پہنچا۔ [caption id="attachment_252950" align="alignnone" width="910"]بجلی چوری، قومی خزانے، ایک سال، 78 ارب کا نقصان، دستاویزات، اسلام آباد، 92 نیوز بجلی چوری کی مد میں قومی خزانے کو ایک سال میں 78 ارب کا نقصان[/caption] وزارت توانائی نے وزیراعظم کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، وزیراعظم عمران خان کو سب اچھا کی رپورٹ لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ بجلی چوری کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔ پولیو کی طرح بجلی چوری میں بھی خیبرپختونخوا نے پہلا نمبر حاصل کرلیا اور 36 ارب کا نقصان پہنچایا۔ سندھ کی سائیں سرکار دوسری نمبر پر رہی اور بجلی چوری کی مد میں 25 ارب کا نقصان کرڈالا دستاویزات کے مطابق بلوچستان بجلی چوری میں تیسرے نمبر پر رہا اور 8ارب 63 کروڑ روپے نقصان کیا جبکہ پنجاب 8 ارب 27 کروڑ روپے نقصان کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ مالی سال دو ہزار اٹھارہ اور انیس میں 114 ارب یونٹس بجلی خریدی گئی اور صرف 93 ارب 88 کروڑ یونٹس ہی فروخت ہوسکی۔