Friday, March 29, 2024

بجلی چوری والے علاقوں کے ٹرانسفارمرز اتاردیں گے:خواجہ آصف

بجلی چوری والے علاقوں کے ٹرانسفارمرز اتاردیں گے:خواجہ آصف
March 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نےایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ دو،تین سال میں ختم ہوجائےگی۔ وفاقی وزیر نے بجلی چوری کا حل بھی ڈھونڈ نکالا کہتے ہیں جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں ٹرانسفارمرزہی اتاردیںگے۔ خواجہ آصف نے مزید کہاکہ بجلی چوراحتجاج کرتے ہیں تو میڈیا چوروں کے جلسوں کی کوریج کرتا ہے۔ اسلام آباد میں آئیسکو کے ملازموں کے قتل پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی کی جان لینا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا چوروں کے جلسوں کی کوریج کرتا ہے، بجلی چور واپڈا کے دفاتر پر حملہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں واجبات نہیں ملیں گے وہاں بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ صرف آٹھ سے دس گھنٹے کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ جہاں اٹھارہ یا بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے وہاں بجلی چوری ہوتی ہے۔