Friday, April 26, 2024

بجلی چوروں کی شامت آگئی، کنڈے لگانے والوں کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا آغاز

بجلی چوروں کی شامت آگئی، کنڈے لگانے والوں کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا آغاز
October 26, 2018
لاہور (92 نیوز) بجلی چوروں کی شامت آگئی۔ آج سے کنڈے لگانے والوں کے خلاف آپریشن ہو گا۔ بجلی چوروں کو جرمانے کے ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ سب سے پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ بل کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے بھی میٹر کاٹے جائیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا بجلی چور کسی بھی جگہ ہو نہیں بچ پائے گا۔ بجلی چوری روکنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔ ایسی تاریں لگائی جائیں گی جن پر کنڈا نہیں ڈالا جاسکے گا۔ عمر ایوب کامزید کہنا تھا کہ کنڈا کلچر سےدو سو اسی ارب روپے تک خزانے کو نقصان ہو رہا ہے۔ ہر ٹرانسفامر پر اے ایم آئی میٹر لگائیں گے، جو بجلی چوری کی نشاندہی کریں گے۔