Saturday, April 20, 2024

بجلی و گیس بلوں سے عوام کا تیل نکل جاتا ہے، فواد، 2025 تک بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی، عمر ایوب

بجلی و گیس بلوں سے عوام کا تیل نکل جاتا ہے، فواد، 2025 تک بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی، عمر ایوب
August 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں بجلی و گیس کے بلوں سے عوام کا تیل نکل جاتا ہے۔ وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد بجلی قابل تجدید اور متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی۔ مہنگی بجلی سے کیسے جان چھڑائی جائے؟حکومت نے نئی راہیں تلاش کرلیں، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے مہنگے منصوبوں سے بجلی اورگیس کے بلز زیادہ آتے ہیں، کوشش ہے کہ بجلی سستی ہو اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا مشترکہ مفادات کونسل نے متبادل توانائی پالیسی کی منظوری دے دی، 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد بجلی قابل تجدید اور متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی۔ عمرایوب کا کہنا تھا  75 فیصد بجلی مقامی زرائع سے پیدا کی جائے گی،  کوئلے سے بجلی کی مجموعی طلب کا 10 فیصد حاصل کریں گے، ہوا سے بجلی کی پیداوار کے لئے آلات بنانے کی تیاری جاری ہے، سستی بجلی سے صنعتوں اور گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا۔