Thursday, April 25, 2024

بجلی و پٹرولیم مصنوعات سسٹی کرنے سے متعلق سفارشات وزیر اعظم کو پیش

بجلی و پٹرولیم مصنوعات سسٹی کرنے سے متعلق سفارشات وزیر اعظم کو پیش
February 25, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) گرینڈ ریلیف پیکج کے تحت بجلی اور پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے  سے متعلق وزارت توانائی ، نیپرا اور اوگرا نے سفارشات وزیر اعظم کو پیش کر دیں ۔ چیئرمین نیپرا نے فوری اور قلیل المدتی اقدامات کے تحت چار تجاویز پیش کیں  ،پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کیلئے تین تجاویز پیش کی گئیں ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  سرکاری پاورپلانٹس اورنیٹ ہائیڈل پرافٹ کے ذریعے فوری بجلی سستا کرنا ممکن ،  کسٹمز ڈیوٹی،ڈیمڈ ڈیوٹی اور پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکام کی جانب سے  اقدام کی مسلسل مخالفت کی جا رہی ہے جب کہ وزیر اعظم ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔