Monday, June 17, 2024

بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں !!! نیپرا میں جی آئی ڈی سی سرچارج لاگو کرنے کی درخواست دائر

بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں !!! نیپرا میں جی آئی ڈی سی سرچارج لاگو کرنے کی درخواست دائر
June 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے پہلے سبسڈی ختم کی پھر سرچارجز کو ٹیرف کا حصہ بنایا اور اب بجلی کی قیمتوں پر جی آئی ڈی سی سرچارج لاگو ہو نے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر گیس افراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کو بھی شامل کیا جائے۔ واضح رہے کہ جی آئی ڈی سی ٹیرف میں شامل ہونے سے بجلی کی قیمتیں انتہائی سطح پر پہنچ جائیں گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں جی آئی ڈی سی کو شامل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ حکومت اور بجلی گھروں کے درمیان پاور پرچیز ایگریمنٹ میں سرچارجزکا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ نیپرا جی آئی ڈی سی کو ٹیرف کا حصہ بنانے یا مسترد کرنے سے متعلق سماعت 18 جون کو کرے گا۔