Sunday, May 12, 2024

بجلی مسائل کے باعث ملکی ترقی متاثر رہی، شفقت محمود

بجلی مسائل کے باعث ملکی ترقی متاثر رہی، شفقت محمود
August 24, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے پاکستان میں بجلی کے مسائل کے باعث ملکی ترقی متاثر رہی۔ پاوراسٹیشن چلے نہ چلے پیسے دینا پڑتے ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بجلی کے نہ ہونے سے کاروبار متاثر ہوتا ہے اور جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ بہت ضروری ہیں، مجھے اپنے حلقے سے بجلی کی شکایات ہی زیادہ ملتی ہیں، لیسکو چیف ہونا پھولوں کی سیج نہیں ایسے معاہدے کیے گئے جو ہمارے گلے کا طوق بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایم او یو بجلی پیدا کرنے والوں کے ساتھ ہوگیا، ڈیم بن رہیں ہیں، جن کا مقصد پانی کو سٹور کرنا ہے، ہمارا بڑا مسئلہ گردشی قرضے ہیں،1200 ارب ہمیں ورثے میں ملا، آئی پی پیز کے ساتھ جو ہمارے معاہدے ہو رہے ہیں اس سے گردشی قرضوں پر اثر پڑے گا۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ ہمارے قومی ادارے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو مطمئن کریں، عوام کی شکایت کو دور کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔