Friday, April 26, 2024

بجلی فی یونٹ 2روپے 8پیسے سستی ہو گئی، اطلاق آئندہ ماہ بجلی بلوں پر ہو گا، نیپرا نے منظوری دیدی

بجلی فی یونٹ 2روپے 8پیسے سستی ہو گئی، اطلاق آئندہ ماہ بجلی بلوں پر ہو گا، نیپرا نے منظوری دیدی
June 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مارچ کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث فرنس آئل سے بجلی کی لاگت 9روپے 72 پیسے فی یونٹ رہی اور ڈیزل کی سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 81 پیسے فی یونٹ رہی۔ سی سی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو بتایا کہ مارچ کے مہینے میں بجلی کی مجموعی پیداوار 6 ارب 34 کروڑ یونٹ رہی اور اس کی لاگت 38 ارب 32 کروڑ روپے رہی ہے اس لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میںکمی کی جائے۔ نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہو گا۔