Thursday, April 25, 2024

بجلی بریک ڈاؤن ،پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار گھنٹیاں نہ بج سکیں

بجلی بریک ڈاؤن ،پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار گھنٹیاں نہ بج سکیں
May 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) عوام کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی بھی بجلی بحران کا شکار ہو گئی، اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پنجاب اسمبلی دن کی روشنی کے باوجود تاریکی میں ڈوب گئی۔ اسمبلی کی تاریخ میں لوڈشیڈنگ کے باعث گھنٹیاں بھی نہ بجائی گئیں ، اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ آفیسر کو پنجاب اسمبلی کی بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے گھنٹیاں بجیں نہ ہی کسی ہاتھ کو دوسرا ہاتھ نظر ٓایا ، صرف کانوں میں شہباز شریف جواب دو ، بجلی کا حساب دو  کی آوازیں گونجتی رہیں۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید بھی حکومت پر خوب گرجے برسے  اور کہا کہ حکومت کے  لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے  دعوے  صرف طفل تسلیاں ثابت ہوئے ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت گزشتہ دس سالوں میں صوبے میں کوئی بہتری نہیں لاسکی جس پر تحریک انصاف جلد رپورٹ لائے گئی ۔ میاں محمود الرشید کاکہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسوں کہ وجہ سے عوام کا جینا اجیرن کر رکھا ہے  آج بھی ڈیڑھ کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں  ۔