Thursday, April 25, 2024

بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
November 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیپرا نے عوام پر بجلی کا بم گرا دیا، نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ  مہنگی کر دی ، قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیا ، فیصلے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں سماعت ہوئی ۔  سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے قیمتوں میں 2 روپے97 پیسے اضافے کی درخواست کی، تاہم نیپرا نے  قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے ایک روپے 82 پیسے اضافہ کردیا ،جو ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی صارفین پر26 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، وصولیاں نومبر کے بلوں میں کی جائیں گی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔