Saturday, May 11, 2024

بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی
December 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سال کے آخر میں عوام کو ایک اور جھٹکا لگا دیا گیا ، حکومت نے سال کے جاتے جاتے  پھر بجلی مہنگی کر دی ۔ حکومت کی جانب سے  بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے ،  قیمت بڑھنے سے صارفین پر 14ارب 50کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔