Thursday, May 9, 2024

بجلی ایک روپیہ 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

بجلی ایک روپیہ 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
February 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نےعوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا۔ بجلی ایک روپیہ 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

‎مہنگائی کی ستائی عوام پربجلی بم گرا دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1 ‏‏روپے53 ‏پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری‏ دے ‏‏دی۔ ‏نیپرا ‏نوٹی فیکیشن کے مطابق ‏‏اضافے کی منظوری ماہانہ فیول ‏ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں ‏‏اضافے کا اطلاق رواں ‏ماہ فروری کے ‏بلوں‏ ‏‏پر ہو گا۔ ‏‎ ‎‎

نیپرا نے 27 جنوری 2021 کو عوامی سماعت کی تھی۔ سی پی پی اے نے1 روپے 80 ‏‏‏پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ بجلی کے نرخوں میں حالیہ ‏‏اضافے سے صارفین پر 11 ‏ارب 60 ‏کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا ‏اطلاق کےالیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں ‏کے ‏‏صارفین پر ہو گا۔ 100 یونٹ تک استعمال کرنے ‏والا لائف لائن صارفین بھی اضافے ‏سے ‏‏مستثنی ہوں گے۔