Thursday, April 25, 2024

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا ، شاہد خاقان عباسی

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا ، شاہد خاقان عباسی
June 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا جو برداشت نہیں۔ اپوزیشن بجٹ پر تو حکومت کو ٹف ٹائم نہ دے سکی تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں مہنگائی پر دھواں دار تقریر کی۔ بولے حکومت چھوڑی تو بجلی اور گیس سرپلس تھی، قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا وزیر توانائی کو اپنی وزارت اور اوگرا کے فیصلوں سے ہٹ کر فیصلے کرنے پڑیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک کی معیشت تباہ نہیں ہوئی تو تباہی کے دھانے پرکھڑی ہے۔ مسئلے کا حل مسئلے کو پہچاننے میں ہے۔ مسائل سنجیدگی سے حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا آمدن اخراجات میں گیپ بڑھتا جارہا ہے اس لیے قرضہ بڑھتا رہیگا۔ ایف بی آر کو مزید اختیارات دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی بولے دس ماہ میں بزنس کمیونٹی کی خوداعتمادی میں کمی آئی ۔ ہمیں آپ گالیاں دیتے رہیں لیکن آج ہر پاکستانی کا مسئلہ مہنگائی ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کرنسی مارکیٹ روپے کی قتل گاہ بن چکی ہے۔ شک ہے روپے کے بارے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ہے۔ حنا ربانی بولیں بجٹ سے پہلے ہی 390 ارب روپے اضافی ٹیکس لگایا گیا۔