Saturday, April 27, 2024

بجلی اور گیس کا کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن ٹیکس سے مشروط

بجلی اور گیس کا کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن ٹیکس سے مشروط
November 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) بجلی اور گیس کا کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن ٹیکس سے مشروط کر دیا گیا۔ ٹیکس نہ دینے والوں کو بجلی اور گیس کا کنکشن نہیں ملے گا۔ حکومت نے ایف بی آر کی تجویز مان لی۔ وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیا ۔ صارفین کو بجلی اور گیس کنکشن کیلئے انکم ٹیکس رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق صنعتی اور کمرشل صارفین پر ہوگا۔ وزارت توانائی کی جانب سے متعلقہ کمپنیوں کو احکامات پر سختی سے عملدرامد کی ہدایت کردی گئی۔