Saturday, April 27, 2024

بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر

بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا لگتے لگتے رہ گیا ،  بجلی 98 پیسے  فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جانا تھا ،  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق نومبر میں پانی سے 39.01 فیصد، کوئلے سے 27.31 فیصد ، مقامی گیس سے 9.34 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 9.20 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 11.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس پر 25 ارب روپے لاگت آئی، 9پیسے فی یونٹ بجلی ٹرانسمیشن لاسز کی نذر ہوئی، درآمدی گیس سے 10 روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔