Monday, May 6, 2024

بجلی 3روپے فی یونٹ مہنگی !!!کمرشل اور صنعتی صارفین پر 4روپے فی یونٹ کا اضافہ لاگو

بجلی 3روپے فی یونٹ مہنگی !!!کمرشل اور صنعتی صارفین پر 4روپے فی یونٹ کا اضافہ لاگو
June 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) حکومتی درخواست پر نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں تین روپے یونٹ تک اضافہ منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ بجلی ٹیرف میں کمی اور سرچارجز کو شیڈول میں شامل کیا جائے۔ نیپرا نے حکومت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں تین روپے جبکہ کمرشل اور صنعتی صارفین کے ٹیرف میں چار روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ اسکے علاوہ بجلی کی قیمت پر سبسڈی میں بھی دو روپے پچاس پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔