Friday, April 26, 2024

بجلی 2روپے 68 پیسے فی یونٹ سستی !!! 300 یونٹ استعمال کرنےوالے صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا

بجلی 2روپے 68 پیسے فی یونٹ سستی !!! 300 یونٹ استعمال کرنےوالے صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا
July 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ دی کہ مئی کے مہینے میں 9 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی جس کی پیداواری لاگت 44ارب70 کروڑ روپے رہی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی اور سستی پن بجلی پیدا کرنے کے باعث پیداواری لاگت میں 30ارب روپے کی کمی ہوئی۔ سی پی پی اے نے درخواست کی کہ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔ نیپرا نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کے بقایا جات میں سے60 پیسے فی یونٹ منہا کر دئیے اور صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف 300 یونٹ استعال کرنے والے اور زرعی صارفین کو نہیں ملے گا۔