Friday, April 26, 2024

بجلی 2 روپے 51 پیسے مہنگی ہو گئی

بجلی 2 روپے 51 پیسے مہنگی ہو گئی
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی 2 روپے 51 پیسے مہنگی ہو گئی۔ نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

سماعت مکمل کرنے کے بعد نیپرا نے بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ نیپرا کے مطابق ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ دو روپے اکیاون پیسے بنتا ہے۔ اگست میں ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد مد میں چارج کیا گیا تھا۔ ستمبر میں اگست کی نسبت فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 56 پیسے زیادہ چارج ہو سکتے ہیں تاہم اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

دوران سماعت وائس چیئرمین نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ فیول کی قیمتیں بڑھنے سے قیمتیں بڑھتی ہیں۔ اگر سسٹم میں سستی بجلی آجائے تو مہنگی بجلی ختم ہو جائے گی۔ امید رکھیں بہتری آئے گی۔