Friday, May 17, 2024

بجرنگی بھائی جان کا پریمیئر پاکستان میں ہواتو ضرور جاﺅں گا: سلمان خان

بجرنگی بھائی جان کا پریمیئر پاکستان میں ہواتو ضرور جاﺅں گا: سلمان خان
July 2, 2015
لاہور (92نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کا پریمئیر پاکستان میں ہوا تو ضرور پاکستان آﺅں گا۔ بجرنگی بھائی جان کے ٹریلر نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین چھوٹ جانے کی وجہ سے بھارت میں رہ جاتی ہے جس کی مدد کیلئے دبنگ خان میدان میں اترتے ہیں اور بچی کو پاکستان پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار کبیر خان ہیں جبکہ کاسٹ میں کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی اہم کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔ اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ دبنگ خان کو مداح بڑی سکرین پر دیکھتے ہیں یا سلمان خان خود پاکستان آتے ہیں۔ بجرنگی بھائی جان سترہ جولائی کو سینماگھروں میں پیش کر دی جائے گی۔