Sunday, September 8, 2024

باکمال لوگ لاجواب سروس !!! پی آئی اے کے جہاز میں اے سی بند ہونے سے مسافر بیہوش ہو گیا

باکمال لوگ لاجواب سروس !!! پی آئی اے کے جہاز میں اے سی بند ہونے سے مسافر بیہوش ہو گیا
August 4, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے ہمیشہ کی طرح بہترین سروس کامعیاربرقرار رکھا۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کا اے سی بند ہونے کے باعث ایک مسافر بےہوش ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ ہوں تو سروس لاجواب ہی ہوتی ہے۔ لاہور سے کراچی کیلئے اڑان بھرنے والا جہاز ابھی رن وے پر ہی تھا کہ اے سی خراب ہو گیا لیکن پی آئی اے انتظامیہ کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی۔ آکسیجن کی کمی سے ایک مسافر بےہوش ہو گیا جس پر پی پی آئی اے عملے کو تھوڑا سے ہوش آیا۔ مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے بعد جہاز کو ایکسٹرنل ایئرکنڈیشنر لگا دیا گیا۔ اللہ اللہ کر کے جہاز توکراچی پہنچ ہی گیا لیکن پی آئی اے کی تاریخ میں یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں۔