Thursday, March 28, 2024

باکمال لوگ، لاجواب سروس، نوجوان کا کاک پٹ میں جبکہ خاتون کا اکانومی ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

باکمال لوگ، لاجواب سروس، نوجوان کا کاک پٹ میں جبکہ خاتون کا اکانومی ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر
December 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، خود کو کیپٹن ظاہر کریں اور جہاز کے کاک پٹ میں پائلٹوں کے ساتھ سفر کریں۔ ایسا ہی ایک  واقعہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سو سات لاہور کراچی میں ایک نوجوان اور ایک خاتون سوار تھے۔ نوجوان نے پورا سفر پائلٹوں کے ساتھ کاک پٹ میں کیا جبکہ اس کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی جس کے پاس اکانومی کا ٹکٹ تھا مگر وہ بزنس کلاس میں بیٹھی رہیں۔ نوجوان نے اپنا نام کیپٹن خالد جبکہ خاتون کو اپنی اہلیہ بتایا مگر نوجوان کی عمر دیکھ کر بظاہر ایسا نہیں لگتا تھا۔ پورے سفر کے دوران لڑکا بار بار بزنس کلاس میں آتا اور خاتون سے خوش گپیاں کرتا رہا۔ پی آئی اے کے قوانین کے مطابق جہاز کا پائلٹ بھی اگر مسافر بن کر سفر کر رہا ہو تو اسے کاک پٹ میں آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔