Friday, May 3, 2024

باکسنگ کی تاریخ کا بڑا مقابلہ‘ دنیا کے دو خطرناک ہیوی ویٹ باکسر آج مدمقابل

باکسنگ کی تاریخ کا بڑا مقابلہ‘ دنیا کے دو خطرناک ہیوی ویٹ باکسر آج مدمقابل
November 28, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) باکسنگ کے دیوانوں کے لئے آج ایک بڑا دن ہے کیونکہ یوکرائن کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن ولادی میر کلٹشکو اور برطانیہ کے ٹائسن فیوری آج باکسنگ رنگ میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹائسن فیوری نے ولادی میر کو ان کی ڈبلیو بی او‘ ڈبلیو بی اے‘ آئی بی او اور آئی بی ایف ہیوی ویٹ بیلٹس کے لئے چیلنج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمن شہر ڈسل ڈورف کے ایسپرٹ ایرینا میں ایک طرف ہوں گے ڈاکٹر اسٹیل ہیمر کے نام سے معروف انتالیس سالہ ولادی میر کلٹشکو جنہیں ناک آو¿ٹ ایکسپرٹ اور دنیا کا عظیم ترین باکسر بھی کہا جاتا ہے۔ ساڑھے چھے فٹ کے ولادی میر اسپورٹس سائنسز میں پی ایچ ڈی کے حامل، گیارہ سال سے ناقابل شکست، سڑسٹھ ہیوی ویٹ مقابلوں اور پچیس ٹائٹل فائٹس کے فاتح ہیں۔ دوسری طرف ہیں چھے فٹ نو انچ کے ستائیس سالہ ٹائسن فیوری جن کا نام مائیک ٹائسن کے نام پر رکھا گیا اور وہ انہی کی طرح جذباتی، متنازع اور منفرد شخصیت کے حامل ہیں۔ کیریئر کے تمام چوبیس مقابلے جیتنے والے ٹائسن نے اپنی ہی جیت پر تین لاکھ ڈالر کی شرط بھی لگا رکھی ہے۔ یہ فائٹ باکسنگ کی تاریخ کے چند مہنگے مقابلوں میں سے ایک ہے۔ ٹائسن فیوری کو اس سے 75 لاکھ جبکہ ولادی میر کلٹشکو کو دو کروڑ تئیس لاکھ ڈالرز ملیں گے۔