Thursday, April 25, 2024

باکسنگ رنگ میں ایک اور باکسر جان کی بازی ہا رگیا

باکسنگ رنگ میں ایک اور باکسر جان کی بازی ہا رگیا
October 17, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) باکسنگ رنگ میں ایک اور باکسر جان کی بازی ہا رگیا ، 27 سالہ امریکی باکسر پیٹرک ڈے چار دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ امریکی باکسر پیٹرک ڈے اپنے ہم وطن باکسر چارلس کونول سے فائٹ کے دوران سر کی انجری کا شکار ہو گئے ،  زخمی باکسر کو  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پہلے کومہ میں چلے گئے اور چار دن کے بعد زندگی کی بازی ہا رگئے ۔ امریکی باکسر پیٹرک ڈے نے اپنے کیرئیر میں 22 فائٹ  لڑیں17میں کامیابی سمیٹی، چار میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک فائٹ بغیر نتیجہ رہی۔