Tuesday, April 23, 2024

باکسنگ اکیڈمی کیلئے پنجاب حکومت کیجانب سے دی جانیوالی زمین متنازع  نکلی ہے : عامرخان

باکسنگ اکیڈمی کیلئے پنجاب حکومت کیجانب سے دی جانیوالی زمین متنازع  نکلی ہے : عامرخان
August 24, 2016
لاہور(92نیوز)برطانوی نژادپاکستانی باکسرعامرخان نے کہاہے کہ باکسنگ اکیڈمی کےلیے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے دی جانے والی زمین متنازعہ نکلی ہے ،،شہبازشریف نے وعدہ کیاتھا امید ہے اسے پوراکرینگے ، عامرخان نے محمدوسیم کومعاونت فراہم کرنے کی بھی کی پیش کش کردی۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی نژادپاکستانی عالمی شہرت یافتہ باکسرعامرخان نے لاہورمیں ایک سکول کی تقریب میں شرکت کی  عامرخان اس موقع پر بچوں میں گھل مل گئے اوران میں تحائف تقسیم کیے۔ عامرخان کاکہناتھاکہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے،اسے نکھارنے کےلیے کام کرینگے  عامرخان نے بتایاکہ باکسنگ اکیڈمی کےلیے پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی زمین متنازع نکلی ہے اور امید ہے پنجاب حکومت اپنا وعدہ پورا کریگی ۔ عامرخان کاکہناہے کہ محمدوسیم باصلاحیت باکسر ہے جس نے ملک کا نام روشن کیا ، اسے جہاں ضرورت پڑی وہ مددفراہم کرنے کےلیے تیارہیں ۔۔ عامرخان نے عندیہ دیاکہ وہ اپنے ایجوکیشن پروگرام کے تحت پہلے لاہورمیں ادارے قائم کرینگے جس کے بعدان کا دائرہ کارملک بھرمیں پھیلادیاجائیگا۔