Thursday, April 25, 2024

باکسرعامر خان کا سعودی عرب میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان

باکسرعامر خان کا سعودی عرب میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان
November 15, 2018
ریاض (92 نیوز) معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا ۔ ایک تقریب کے دوران عامر خان نے سعودی عرب میں بھی باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کر دیا۔ باکسر عامر خان سعودی لباس پہن کر تقریب میں شریک ہوئے۔ فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سعودی نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ سعودی نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے۔ سعودی نوجوان با صلاحیت ہیں اور وہ باکسنگ میں لوہا منوا سکتے ہیں۔ باکسنگ کا شوق رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب میں ایک اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔