Tuesday, April 16, 2024

باکسر محمد وسیم کی فتح کا تاج سر پر سجائے وطن واپسی

باکسر محمد وسیم کی فتح کا تاج سر پر سجائے وطن واپسی
November 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) باکسر محمد وسیم کی فتح کا تاج سر پر سجائے وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر باکسر محمد وسیم کا شاندار استقبال، پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ قومی باکسر کہتے ہیں کہ فائٹ جیتنے پر بہت خوشی ہے، آگے بھی ملک کا نام روشن کروں گا۔ سبزہلالی پرچم بلند کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں باکسنگ لیگ کرائیں گے۔ ملک میں باکسنگ کیلئے جمز بنائیں گے اور باکسنگ کو فروغ دیں گے۔ نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں محنت کریں۔ گذشتہ روز دبئی میں ایم ٹی گلوبل فائٹ کے دوران محمد وسیم کا سامنا تین بار کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ عالمی چیمپئن میکسیکن باکسر گیگان لوپیز سے تھا تاہم محمد وسیم پوری فائٹ کے دوران اپنے حریف پر حاوی رہے۔ محمد وسیم نے آٹھویں راؤنڈ میں مخالف باکسر کو چاروں شانے چت کر دیا جس پر ریفری نے انہیں فاتح قرار دیدیا۔