Monday, May 13, 2024

باکسر محمد وسیم کی ایم ٹی گلوبل فائٹ کیلئے تیاریاں عروج پر

باکسر محمد وسیم کی ایم ٹی گلوبل فائٹ کیلئے تیاریاں عروج پر
November 17, 2019
ایڈنبرگ (92 نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم رنگ میں اترنے کےلیے تیارہیں، پاکستانی باکسر کی ایم ٹی گلوبل فائٹ کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ محمد وسیم کے لیے منفرد طرز کا باکسنگ ٹرنکس تیار کر لیا گیا، ٹرنکس میں قیمتی ہیرےاورسانپ کی کھال سے فالکن لکھا گیا ہے۔ محمدوسیم اور میکسیکو کے گینگان لوپز کا ٹکراؤ 22 نومبر کو ہوگا، باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے فائٹ کے لیے مکمل تیار ہیں حریف کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔ محمدوسیم فائٹ کے لیے آج اسکاٹ لینڈ سے دبئی روانہ ہوں گے، باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں ہونے والی ورلڈ رینکنگ فائٹ میں فلپائنی حریف کو چت کیا تھا۔