Thursday, May 9, 2024

باکسر محمد وسیم کا آبائی علاقے کوئٹہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

باکسر محمد وسیم کا آبائی علاقے کوئٹہ پہنچنے پر والہانہ استقبال
September 22, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم آبائی علاقے کوئٹہ پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر محمد وسیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ محمد وسیم کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتوں نے بہت وعدے کئے مگر میں سب کچھ بھول چکا ہوں۔ رنگ میں مخالف کو تگنی کا ناچ نچانے والے پاکستان کے سپر اسٹارباکسر محمد وسیم اپنے آبائی شہر کوئٹہ پہنچے تو ایئرپورٹ شہریوں کی بڑی تعداد انکے استقبال کیلئے موجود تھی، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے محمد وسیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مایہ ناز باکسرکا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلا اور محنت کی،اپنی اس فتح کو بھی کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محمد وسیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں تحفے تحائف اور انعامات سے نوازا جائے گا۔