Friday, March 29, 2024

باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے

باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے
March 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔ محمد وسیم کوئٹہ سے اسلام آباد آرہے تھے۔ محمد وسیم کو حادثے کے دوران معمولی زخم آئے۔ کندھے اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں۔ سفر کے دوان محمد وسیم کے کوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حادثے میں محمد وسیم کے کوچ طارق بھی زخمی ہو گئے۔ محمد وسیم زخمی ہونے کے باوجود اگلی فائٹ کے لئے پر عزم ہیں۔ 28 مارچ کو محمد وسیم اور سابق یورپین چیمپئن ریان فیرک مدمقابل آئیں گے۔