Friday, May 17, 2024

باکسر محمد وسیم نے پہلے راﺅنڈ میں فلپائنی حریف کو ناک آﺅٹ کردیا

باکسر محمد وسیم نے پہلے راﺅنڈ میں فلپائنی حریف کو ناک آﺅٹ کردیا
September 14, 2019
دبئی(92 نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اماراتی صحرائوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے، ایسے طاقت ور مکے برسائے کہ فلپائنی حریف کانراڈو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ ہو گیا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا کے رنگ میں عظیم باکسر محمد علی کی یاد تازہ کردی، فلپائنی حریف کانراڈو کے خلاف میچ کے آغاز پر ہی محمد وسیم چیتے کی طرح جھپٹے اور تابڑ توڑ مکے برسا دئیے، فلپائنی باکسر محمد وسیم کے جاندار مکوں کے سامنے ایک منٹ بیس سیکنڈ ہی ٹک سکا اور ناک آئوٹ ہو گیا۔ شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہناتھا کہ وہ اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا بارہواں مقابلہ اپنے نام کیا، محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، اس جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔