Friday, March 29, 2024

باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے
June 3, 2021

نیو یارک (92 نیوز) لیجنڈری باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔

محمد علی  17 جنوری 1942ء کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا۔ ستر کی دہائی میں اسلام قبول کر کے وہ محمد علی بن گئے۔

محمد علی نے 29 اکتوبر1960ء کو  لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 1960  میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

محمد علی نے  کیر ئیر میں 61 فائٹس میں سے  56 میں فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ صرف 5 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیجنڈ باکسر نے 37 بار حریف باکسرز  کو ناک آؤٹ کیا۔ محمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل نے کنگ آف باکسنگ کا خطاب بھی دیا۔

محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک  کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔ 1974 میں  جارج فورمین کو ہرا  کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل جیتا۔

محمد علی  کے جو فریزئیر سے  مقابلے کو  باکسنگ  کی تاریخ کے عظیم ترین مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

فائٹ آف دی سنچری "Fight of the Century"     میں محمد علی نے حریف کو شکست سے دوچار کیا۔ باکسنگ کی دنیا کا عظیم سپوت تین جون 2016 کو 74 برس کی عمر میں ابدی نیند سو گیا لیکن مدحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ و جاوید ہے۔