Sunday, May 19, 2024

باکسر عامرخان فریال مخدوم کی معافی مانگنے کو بھی خاطرمیں نہ لائے

باکسر عامرخان فریال مخدوم کی معافی مانگنے کو بھی خاطرمیں نہ لائے
September 22, 2017

لندن (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان فریال مخدوم کی معافی مانگنے کو بھی خاطرمیں نہ لائے۔ عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں کہتے ہیں ثابت ہو گیا کہ میرے خاندان پر جھوٹے الزامات عائد کئے گئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم کی رشتہ بچانے کی تمام کوششیں کھٹائی میں پڑنے لگی۔ باکسر عامر خان نے فریال مخدوم کو لال جھنڈی دکھا دی۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں باکسر نے فریال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا میری فیملی پرماضی میں عائد کیےجانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پرشکرگزارہوں۔

 عامرخان نے ایک اورٹویٹ میں واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ ہمیں اپنی بیٹی کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضرہوں۔ عامر خان نے فریال مخدوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔