Sunday, September 8, 2024

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو شوہر کی یاد ستانے لگی

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو شوہر کی یاد ستانے لگی
September 21, 2017

لندن (92 نیوز) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو شوہر کی یاد ستانے لگی۔ فریال نے عامر خان اور اپنے سسرالیوں سے معافی مانگ لی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ گزرے تین ماہ میری شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بہت تکلیف دہ تھے۔ عامر بھی رِنگ سے باہر تھے اور جو کچھ ہمارے درمیان ہوا وہ بطور ایک شادی شدہ جوڑا

 ہمارے لیے بہت پریشانی اور تناؤ کا باعث تھا۔ فریال لکھتی ہیں کہ انہیں اب یہ احساس ہوگیا ہے کہ اس سب کا مجھ پر اور میرے خاوند کی فیملی پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہوئے۔ وہ ماضی میں اپنے کیے اور کہے پر شرمندہ اور دل سے معافی کی طلبگار ہیں۔