Saturday, April 27, 2024

باکسر عامر خان کا سیاست کی رنگ میں قدم رکھنے کا ارادہ

باکسر عامر خان کا سیاست کی رنگ میں قدم رکھنے کا ارادہ
November 19, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سیاست کی رنگ میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ باکسر عامر خان نے کہا کہ اپنی فائٹس مزید ایک سال جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے۔ باکسر عامر خان نے موجود حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے دور حکومت پر مایوسی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہیں دے سکے۔ یاد رہے کہ باکسر عامر خان نے اگست کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا پردہ چاک کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول کے دورے کا اعلان بھی کیا تھا۔