Tuesday, April 16, 2024

باکسر عامر خان نے مانچسٹر میں لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں بند افراد تک کھانا پہنچایا

باکسر عامر خان نے مانچسٹر میں لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں بند افراد تک کھانا پہنچایا
April 27, 2020
لندن (92 نیو) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مانچسٹر میں لاک ڈاؤن کے باعث  گھروں میں بند افراد تک کھانا پہنچایا۔ اسٹار باکسر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جو بھوکے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے ۔ عامر خان نے ڈاکٹروں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان بھی فراہم کیا۔ قبل ازیں شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ہمراہ لاس اینجلس میں کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کیا تھا ۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل اپنی ذاتی گاڑی میں راشن کے تھیلے بھر کر بیمار اور ضرورت مند افراد کے گھروں میں گئے اور ان میں اشیائے ضروریہ تقسیم کیں تھیں۔ اس موقع پر دونوں نے کورونا سے بچنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔