Friday, April 26, 2024

باکسر عامر خان نے فل لوگریکو کو پہلےراؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا

باکسر عامر خان نے فل لوگریکو کو پہلےراؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا
April 22, 2018
لندن (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ کی دنیا میں ایک بار پھر دھوم مچا دی۔ مقابلے میں حریف باکسر کو چالیس سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا۔ اہلیہ فریال مخدوم سے لڑائی اور ایک سال کی علیحدگی اور خاندانی جھگڑے میں الجھنے کی وجہ سے ناقدین عامر خان کے کیریئر کو اختتام پذیر قرار دے رہے تھے لیکن باکسر نے جو ٹھانی وہ کر کے دکھایا۔ پہلے ہی راؤنڈ میں کینیڈین باکسر فل کریگو کو ناک آؤٹ کر کے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کئے اور اپنے کیریئر کی نئی اڑان کی نوید دی۔ عامر خان برطانوی سرزمین پر 5 سال بعد کسی مقابلے میں حصہ لے رہے تھے،جبکہ عالمی سطح پر یہ انکا 2 سال بعد پہلا ٹاکرا تھا۔ مقابلہ جیتنے پر کھلاڑی کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے اسے آغاز قرار دیا اور کہا کہ ہدف دوبارہ ٹائٹل جیتنا ہے۔ رنگ میں واپس اس لئے آیا کہ بتا سکوں کہ عامر خان کیا ہے۔