Sunday, September 8, 2024

باکسر عامر خان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کا معاہدہ طے ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے: عامرخان

باکسر عامر خان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کا معاہدہ طے ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے: عامرخان
August 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) باکسر عامر خان اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے درمیان باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ رنگارنگ تقریب میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اکٹر نواز گنجیرا سمیٹ نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عامر خان اور پی ایس بی کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے تحت سپورٹس بورڈ عامر خان کو اکیڈمی کے لیے باکسنگ ہال اور کھلاڑیوں کی رہائیش کا انتظام کرے گا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،،توجہ اور محنت سے پاکستانی باکسرز دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے عامر خان کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔ عامر خان نے کوریا میں انڈر تیرہ فٹبال کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔