Tuesday, April 23, 2024

باکس آفس:”ہڈن فگرز“ نے کمائی میں تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

باکس آفس:”ہڈن فگرز“ نے کمائی میں تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
January 16, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ڈرامہ فلم ”ہڈن فگرز“ کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا۔ امریکی باکس آفس میں تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم مزید دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ڈرامہ فلم ”ہڈن فگرز“نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ ریلیز کے چوتھے ہفتے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

کامیڈی اور میوزیکل فلم ”لا ۔۔لا ۔۔لینڈ“ مزید ایک کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر دوسرے نمبر پر ہے۔ کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”سنگ“ اپنے بزنس میں ایک کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر اضافہ کر کے تیسری پوزیشن پر ہے۔

ایکشن، ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”روگ ون۔۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ پانچویں ہفتے ایک کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کما کر چوتھے نمبر پر رہی۔ ہارر اور تھرلر فلم ”دی بائے بائے مین“ ریلیز کے پہلے ہفتے ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس میں پانچویں پوزیشن پر رہی۔