Tuesday, April 23, 2024

باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی ”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ کا راج

باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی ”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ کا راج
December 7, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی چھائی رہی۔ فلم نے یوم تشکر کے بعد بھی ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالر کما لئے۔ تفصیلات کے مطابق ”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ ریلیز کے بعد اب تک بائیس کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر کا کاروبار کر کے باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ باکس آفس پر دوسری کامیاب ترین فلم ”کریمپس“ رہی جس نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا۔ فلم ”کریڈ“ ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ اینی میٹڈ فلم ”گڈ ڈائنو سار“ بھی ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کما کر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ”سپیکٹر“ اس ہفتے چون لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔