Friday, April 19, 2024

باکس آفس: ”روگ ون اے اسٹار وارز اسٹوری“ شائقین کے دلوں کو بھا گئی

باکس آفس: ”روگ ون اے اسٹار وارز اسٹوری“ شائقین کے دلوں کو بھا گئی
January 10, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”روگ ون اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ ریلیز کے چوتھے ہفتے مزید دو کروڑ بیس لاکھ ڈالرز سمیٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”روگ ون اے اسٹار وارز اسٹوری“ چار ہفتوں میں مجموعی طور پر اسی کروڑ ستر لاکھ ڈالرز کما کر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی ہے۔

ہالی وڈ ڈرامہ فلم ”ہڈن فگرز“ تیسرے ہفتے مزید دو کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز کے بزنس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ اینی میٹڈ کامیڈی فلم ”سنگ“ مزیدایک کروڑ نوے لاکھ ڈالرز سمیٹ کرتیسرے نمبرپر رہی۔ ایکشن اور ہارر فلم ”انڈر ورلڈ۔ بلڈ وارز“ ریلیز کے پہلے ہفتے ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالرز کما کر باکس آفس پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

کامیڈی اور میوزیکل فلم ”لالا لینڈ“ نے پانچویں ہفتے ایک کروڑ کا بزنس کیا اور پانچویں نمبر پر رہی۔